Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے تحت بیچلر سطح کے امتحانات 5جولائی سے شروع ہونگے۔

June 17, 2017 at 3:21 am

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرنگڑھ کے تحت بی اے بی ایس ، بی کام کے امتحانات 5جولائی سے شروع ہونگے۔کنٹرولر امتحانات ایس بی بی یونیورسٹی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام پرائیویٹ امیدواروں کے رول نمبر سلپ ان کے مستقل پتہ پر بذریعہ پاکستان پوسٹ ارسال کردئیے گئے ہیں۔ تاہم ریگولر اور لیٹ کالج سٹوڈنٹس کے رول نمبر سلپ ان کے کالجز میں دستیاب ہونگے۔ لہذا تمام پرائیویٹ اور ریگولر طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے قریبی ڈاک خانے اور کالجز سے رول نمبر سلپ حاصل کریں۔ اگر 30جون تک کسی بھی طالب علم کو رول نمبر سلپ موصول نہ ہونے کی صورت میں وہ ڈوپلکیٹ کاپی شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیر نگڑھ ، شہید بی بی یونیورسٹی واڑی کیمپس اور ایگزامینشن سیکشن یونیورسٹی آف چترال سے حاصل کرسکتے ہیں۔ تمام طلباو طالبات امتحانات کی تفصیل (رول نمبر، مضامین، اور سنٹرز ) کا آن لائن یونیورسٹی کے ویب سائیڈ پر چیک کرسکتے ہیں۔ امتحانات کے دوران اورجنل شناختی کارڈ امیدوار کے ساتھ ہونا لازمی ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!