Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید اُسامہ احمد وڑائچ کیئرئیر اکیڈیمی کے طلباء و طالبات میں تقسیم اسناد کی تقریب

June 11, 2017 at 5:05 pm

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے ہال میں جمعہ کے دن ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں شہید اُسامہ ورائچ کیرئیر اکیڈمی کے دوسرے بیچ میں پاکستان ائیر فورس سکولوں اور کیڈیٹ کالجوں کی تیاری کے سلسلے میں ہونے والے دو مہینے پر محیط کلاسز کے طلباء میں اسناد تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں اے سی چترال عبدالاکرم ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال رخسانہ جبین، ڈی او فنانس نورالامین، چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان ، ڈگری کالج چترال کے پرنسپل پروفیسرمسعوداحمدخان ، شہید اُسامہ ورائچ کیرئیر اکیڈمی چترال کے اساتذہ ، طلباء اور بڑی تعداد میں مختلف طبقہ فکر کے افراد شریک ہوئے۔


تقریب میں خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے اے سی چترال عبدالاکرم نے سی پیک اور لواری ٹنل کے تناظر میں چترال کے بدلتے ہوئے حالات پرروشنی ڈالی اورکہا کہ شہید اُسامہ ورائچ کیرئیر اکیڈمی کو ان تمام حالات اور چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ شہید اُسامہ ورائچ کیرئیر اکیڈمی کے پروفیسر فدا الرحمن نے شہید اُسامہ ورائچ کے ہمہ جہت شخصیت کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی تو اِسی اکیڈمی کے پروفیسر تنزیل الرحمن نے ادارے کے مشن اور چترال کے لئے اس کے مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ڈگری کالج چترال کے پرنسپل نے ادارے کے بناء اور قیام پر روشنی ڈالی اور اُسامہ ورائچ شہید کے وژن کو خراج تحسین پیش کی۔ چئیرمین چترال کمیونٹی ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک سرتاج احمد خان بھی اس بات کی تائید کی کہ چترال آنے والے دنوں میں کئی ایک چلینجز سے گزرے گا اور ان سے نمٹنے کے لئے مربوط لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ دیگر مقررین نے بھی اکیڈمی کی اہمیت اور ان کے کاوشوں کو سراہا۔ پروگرام کی میزبانی چترال کے معروف اینکر وصی الدین اکاش نے انجام دی۔


آخر میں فارع ہونے والے طلباء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے اور شہید اُسامہ ورائچ کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Translate »
error: Content is protected !!