Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام دفاترمیں مکمل کمپیو ٹرائزیشن کا عمل شروع کیا جائیگا۔۔ اکبر ایوب خان

June 6, 2017 at 8:57 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کو مکمل کمپیوٹرائزیشن کی طرف لے جانے کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا ۔سیکرٹری مواصلات وتعمیرات کے علاوہ تمام چیف انجینئرز، منیجنگ ڈائریکٹر پختونخواہائی وے اتھارٹی ،اورڈی پی ایم نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بریفنگ دی۔ مشیر وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ آزمائشی طورپربی او کیوز اور ای ٹینڈر سسٹم کو کمپیوٹرئزڈ کرایا جارہا ہے اوراس کی کامیابی کے بعد پورے صوبے میں کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اکبر ایوب نے اس موقع پر کہا کہ یہ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ ہوگا اور اس سے کرپشن کومکمل کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

Translate »
error: Content is protected !!