Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیاسی سکورنگ کے بجائے گولین بجلی منصوبے کو بلاتاخیر چالو کیاجائے تاکہ چترالی عوام ماہ مقدس میں بجلی کی سہولت سے مسفید ہوسکیں۔ ۔امیر حیدر خان ہوتی

June 3, 2017 at 8:46 pm

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اورسابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی ایم این اے نے کہاہے کہ چترال
میں 2میگا واٹ بجلی گھر کی تعمیر مکمل ہوچکاہے تاہم ضلعی ،صوبائی اورمرکزی حکومت سیاست چمکانے اورکریڈٹ لینے کے چکرمیں ہیں جس کے باعث عوامی نوعیت کا اہم منصوبہ تاحال چالو نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے چترال کے عوام بجلی کی روشنی کے لئے ترس رہے ہیں۔
وہ ہوتی ہاؤس میں پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر صوبائی نائب صدر محمد جاوید یوسفزئی ،ضلعی صدر حمایت اللہ مایار،نائب صدر عباس ثانی اور ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان سمیت دیگر اضلاع کے قائدین بھی موجود تھے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ سرحد رورل سپورٹ پروگرام( ایس آر ایس پی) کے زیر نگرانی گولین میں دومیگا واٹ بجلی گھر تعمیر ہوچکاہے یہ منصوبہ چترال کے عوام کے انہتائی اہمیت کاحامل ہے دورافتادہ علاقے میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ کم وولٹیج کے باعث چترالی عوام بجلی کے اشیاء استعمال کرنے سے قاصر ہیں اوران کی نظریں گولین بجلی گھر پرمرکوزتھیں تاہم جماعت اسلامی ،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کی
طر ف سے سیاسی سکورننگ کے باعث اس منصوبے کے فوائد سے عوام تاحال محروم ہیں اورتکمیل کے باوجود یہ منصوبہ تاحال چالو نہیں کیاجاسکا ہے انہوں نے کہاکہ چترال کے شہری شدید گرمی اور مقدس مہینے میں شدید مشکلات سے دوچارہیں سب سے زیادہ بجلی لوڈشیڈنگ کا سامنا کررہے ہیں امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ عمران خان کے 350ڈیموں کی تعمیر کے وعدے تاحال ہوا میں ہیں لیکن جو منصوبے بیرونی ممالک کے امداد سے مکمل ہوتے ہیں ان پر بھی سیاست کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ چترال چھوٹے ڈیموں کی تعمیرکے لئے سب سے زیادہ موزون علاقہ ہے لیکن کپتان کو چارسال گزرنے کے باوجود اپنے وعدے یاد نہیں رہے امیر حیدرخان ہوتی نے کہاکہ چترال کے عوام کے لئے دو میگا واٹ بجلی گھر تعمیر کا منصوبہ انہتائی اہمیت کا حامل ہے لیکن اس کے افتتاح کے معاملے پر ضلعی حکومت ،صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت ایک دوسرے کے خلاف آستینیں چڑھالی ہیں جس کے باعث عوام اس اہم منصوبے کے فوائد سے تاحال محروم ہیں امیرحیدرخان ہوتی نے مزید کہاکہ عوامی منصوبوں پر سیاست کی بجائے شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور گولین بجلی منصوبے کو بلاتاخیر چالو کیاجائے تاکہ چترالی عوام ماہ مقدس میں بجلی کی بنیادی سہولت سے مسفید ہوسکیں ۔

Translate »
error: Content is protected !!