Chitral Times

20th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنر چترال کی مختلف بازاروں کا معائنہ ، گران فروشی پر متعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی

June 3, 2017 at 8:05 pm

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے تاجر برادری کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گران فروشوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی روزہ داروں کے جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہفتے کے روز چترال بازار کے اچانک معائنے کے دوران انہوں نے کڑوپ رشت بازار میں سبزی فروشوں، مرغی فروشوں، بیکری اور کرانے کے دکانوں کا معائنہ کیا اور صفائی کی فقدان ، گران فروشی ، نرخ نامہ اویزان نہ کرنے اور کم وزن پر متعدد دکانداروں کا چالان کیاجن میں سے ایک آٹھ دکانداروں کے خلاف ایف آئی آ ر درج کرنے کا حکم دیا جبکہ بعض کا موقع مجموعی طور پر 27ہزار روپے نقد جرمانہ کیا۔

انہوں نے غیر معیاری مشروبات کی ایجنسی کو سیل کردیا جوکہ عوام کو دھوکہ دینے کے لئے Stingکی جگہ Strong نام سے مشروب دکانداروں کو فروخت کررہے تھے۔ چترال کے عوامی حلقوں نے اے۔ سی چترال کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!