Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل پاکستان مسلم لیگ ضلع چترال یوتھ ونگ کے جنرل سکرٹر ی انعام اللہ دوسرے عہدہ داروں سمیت پارٹی سے ا حتجاجا مستعفی ۔

June 3, 2017 at 8:37 pm

بونی (جمشیداحمد )آل پاکستان مسلم لیگ ضلع چترال یوتھ ونگ کے جنرل سکرٹری انعام اللہ نے اپنے ایک اخباری بیاں میں کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی اور مر کزی قیادت پارٹی امور میں بے جا مداخلت اور کارکنوں کو نظر انداز کر کے اپنے مارضی سے پارٹی میں دردوبدل کر رہے ہیں جسکی تمام یوتھ ونگ ضلع چترال کے کارکنان شدید مذمت کر تے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مر کزی اور صوبائی قیادت صرف ضلع چترال کے نام کو لیکر پارٹی میں اپنا سیاست چمکارہے ہیں حالانکہ ان کے اپنے حلقوں میں موجودہ وقت میں ایک کونسلر بھی موجودنہیں ہے اور پارٹی کو چترال میں کمزور کر نے کی ناکام کوشیش میں مصروف ہیں ۔ حالیہ اقدام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے لہذا ان کی اس فیصلے اور کارکناں کو ہمیشہ نظر انداز کر نے کی باعث ضلعی یوتھ قیادت تمام ضلعی یوتھ عہدہداروں کے ہمراہ احتجاجی طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کر تا ہے اور ایندہ کا لائحہ عمل پارٹی کے سینئررہنماؤں کی مشاورت سے عید کے فورا بعدکیا جائے گا ۔

Translate »
error: Content is protected !!