Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں گرمی اور ناروا لوڈشیڈنگ کیوجہ سے برف کی مانگ میں اضافہ

June 2, 2017 at 3:33 am

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)رمضان المبارک کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ اورناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے چترال شہر میں برف کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔اور برف بیچنے والوں کا کاروبار عروج پر ہے۔ روزانہ چالیس سے پچاس گاڑیاں مختلف علاقوں سے برف لیکر چترال شہر پہنچ جاتی ہیں۔ جن میں لواری پاس ، سنوغر، گرم چشمہ ودیگر علاقے شامل ہیں ۔ تاہم آج کل تریچ سے لائے گئے برف کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔جہاں کی صاف وشفاف برف گاہکوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی ناقص صورت حال اور خصوصا رمضان المبارک کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، آنکھ مچولی اور کم وولٹیج کیوجہ سے لوگ برف خریدنے پر مجبور ہیں۔ جبکہ اس کے سوا ان کے پاس کوئی دوسرا اپشن ہے ہی نہیں۔ ان کا مذیدکہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے ناروا لوڈشیڈنگ اور انتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے چترال شہر میں کہیں بھی فریج یا فریزر آن نہیں ہورہے ہیں۔ جس کی وجہ سے انھیں ٹھنڈے پانی کیلئے مجبورا قدرتی برف کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

 

Translate »
error: Content is protected !!