Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر پانچ سپرنٹنڈنٹس اور 6تحصیلداروں کو پی ایم ایس ۔بی ایس17میں ترقی دیدی گئی

June 1, 2017 at 7:03 pm

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر پانچ سپرنٹنڈنٹس(بی ایس۔17) ؍ پرسنل اسسٹنٹس(بی ایس۔16) کو مستقل بنیادوں پر پراونشل مینجمنٹ سروس(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) میں ترقی دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والے ملازمین میں سپرنٹنڈنٹ نوروزیر،سپرنٹنڈنٹ عبدالشکور،سپرنٹنڈنٹ انور اکبر،سپرنٹنڈنٹ عنایت اللہ اور پرسنل اسسٹنٹ مجاہد خان شامل ہیں۔
دریں اثناء حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پرمزید چھ تحصیلداروں(بی ایس۔16) کو صوبائی مینجمنٹ سروس(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) میں فوری اور باقاعدہ طور پر ترقی دے دی ہے۔ ترقی پانے والے افسران میں افتخار احمد تنولی،محمد نواز خان،قیصر خان،نجیب اللہ،گل سید اور کرامت اللہ شامل ہیں۔ مذکورہ افسران ایک برس تک آزمائشی طور پر کام کریں گے جبکہ ان کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات علیحدہ علیحدہ جاری کئے جائیں گے۔ان احکامات کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔
دریں اثنا محکمانہ ترقی کمیٹی کی سفارشات پر مجاز حکام نے محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا پشاور کے سینئر اسسٹنٹ سریر محمد کو ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کی پوسٹ پر ترقی دے دی ہے۔ سریر محمد نے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کی پوسٹ کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض منصبی ادا کرنے شروع کر دئیے ہیں۔

اسی طرح ترقی پانے پر فاٹا ترقیاتی ادارہ کے سیکرٹری عطاء الرحمن(پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے انہیں فوری طور پر عوامی مفاد میں بحیثیت مینجنگ ڈائریکٹر فاٹا ایجوکیشن فاؤنڈیشن تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلا میے میں کیا گیا۔

 

Translate »
error: Content is protected !!