Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل پاکستان مسلم لیگ آج بھی چترال کی بڑی سیاسی قوت ہے, سلطان وزیر کو نیا ضلعی صدر بنانا خوش آئند فیصلہ ہے،…….. علی دوست…/منہاس الدین

June 1, 2017 at 6:48 pm

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ) آل پاکستان مسلم لیگ سب ڈویژن مستوج کے کوارڈی نیٹر علی دوست نے پارٹی کے نئے ضلعی صدرسلطان وزیر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب صدر کارکنوں کو اعتماد میں لے کر اے پی ایم ایل کو دوبارہ چترال کی سب سے بڑی سیاسی قوت بناسکتے ہیں۔ میڈیا سے گفت گو میں علی دوست نے سابق ضلعی صدر اوررکن قومی اسمبلی پر پارٹی منشور اور آئین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو صرف چترال سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست ملی جو پارٹی کارکنوں کی محنت اور پرویز مشرف سے چترالی عوام کی محبت کا ثبوت ہے۔ لیکن گذشتہ چار سالوں میں پارٹی کے ضلعی صدر خالد پرویزنے کارکنوں کا کوئی اجلاس بلایا۔ نہ ہی منتخب رکن قومی اسمبلی افتخارالدین نے اے پی ایم ایل کے کارکنوں کی خبرگیری کی۔ علی دوست نے کہا کہ پارٹی کے ضلعی صدرکے استعفے سے اے پی ایم ایل کے کارکن مکمل طور پر لاتعلق ہیں۔


سلطان وزیر ضلعی صدر منتخب ہونے پر خیر مقدم کرتے ہیں۔۔۔منہاس الدین
میں بحیثیت آل پاکستان مسلم لیگ کے بانی ممبر اور ضلع چترال کے موجودہ ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ یوتھ ونگ اپنی طرف سے اور یوتھ ونگ چترال کابینہ اور پورے چترالی عوام APML کے اصل ورکرز اور حقیقی ووٹرز ہیں اُن کی طرف سے  جناب سطان وزیر خان صاحب کو APML ضلع چترال کے پریزیڈنٹ منتخب ہونے پر خیر مقدم کرتا ہوں اور دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتاہوں ۔ ضلعی صدر جناب سلطان وزیر خان صاحب چترالی عوام کو اپنے ساتھ لیکر APML کو مزید مستحکم و فعال اور ایک منظم پارٹی بنانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ کچھ مفاد پرست لوگ APML کو یرغمال بناکر رکھے تھے۔پارٹی کے عہدداروں سے اپنی ذاتی فوائد حاصل کرتے رہے ہیں ۔ جو آج کل سوشل میڈیا، الیکٹرونک میڈیا وغیرہ پر چترالی عوام کے نام لیکر سیاست کررہے ہیں جن کا APML میں قانونی حیثیت سے کوئی وجود ہی نہیں ۔ اب مزید چترالی عوام کو دھوکادینے کی کوشیش کی جاری ہے اِسی سوشل میڈیا وغیرہ کے ذریعے ، ان میں سے کوئی ایک ورکرز سامنے آکر یہ کہیں کہ وہ چترالی عوام APML کے اصل ورکرز یا ووٹرز کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کی ہو۔ البتہ اتنی ہوئی ہوگی جو APML نام سے ایک ٹولہ/ گروپ ہے۔ اُن کے آپس میں مشورہ ہوئی ہوگی ۔ یہ حقیقت ہے مگر ان سب سے APML چترال کے عوام اور ورکرز بالکل بے خبر ہیں ۔
اب میں چترالی عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور خوش آمدید کہتا ہوں چترالی عوام احسان فراموش نہیں ہے۔ ہر وقت احسان کا بدلہ احسان سے دی ہے۔ مگر اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ APML کو چترالی عوام نے طاقت دی ہے ۔ انشاء اللہ اب APML کے ہر ایک فرد قدم بہ قدم ساتھ دے کر چلیں گے ۔ تاکہ سابقہ APML کے ورکروں کی طرح موجودہ ورکرز بھی مایوسی کا شکار نہ ہو۔ آخر میں پورے چترال عوام اور APML کے ورکروں کو APML کے ورکرز علی رحمت ، علی افسر، علی نواب، محراب اور رشید وغیرہ کی طرف سے APML کے لئے نیا ضلعی صدر منتخب ہونے پر دل کی گہراہوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
منہاس الدین ضلعی صدر یوتھ ونگ چترال

Translate »
error: Content is protected !!