Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے پانچ افسران سمیت 68پی ایم ایس افسران کی گریڈ 18میں ترقی

May 31, 2017 at 11:36 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی حکومت نے پراونشل سیلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں 68پی ایم ایس افسران کی گریڈ 17سے 18پر ترقی کے احکامات جاری کی ہے ۔ جن میں چترال کے پانچ سپوت بھی شامل ہیں۔ نئے ترقی پانے والوں میں سابق اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد ڈی ایم او آئی ایم یو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، عبد الہادی سیکشن آفیسر چیف منسٹر سیکریٹریٹ ، طارق محمود ڈی ایم او ، آئی ایم ایو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، محمد صالح سابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ، ( حال اسٹیٹ آفیسر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ )اور محمد حیات شاہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج شامل ہیں۔ جنھیں فوری طور پر ریگولر بنیادوں پر بی پی ایس 18میں ترقی دیدی گئی ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!