Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن پیڈو بجلی گھر کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر، عوامی حلقے سراپا احتجاج

May 31, 2017 at 6:40 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) ریشن کے عوامی حلقوں نے پیڈو کی طرف سے زیر تعمیر منی ہائیڈل پاور سٹیشن کی تکمیل میں تاخیر پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ اور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ فوری طور پر ادھورے کام کو مکمل کرکے لوگوں کو اندھیروں سے نجات دلائی جائے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ پیڈو کی طرف سے یکم رمضان تک بجلی گھر کی تکمیل کی یقین دھانی کرائی گئی تھی ۔ لیکن ٹھیکہ دار کی طرف سے منصوبہ مکمل کرنے کے بجائے کام ادھورا چھوڑ کر بند کر دیا ہے ۔ جس سے علاقے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ۔ کہ ٹھیکہ دار کے خلاف فوری کاروائی کرکے اُسے فوری طور پر کام مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے ۔ تاکہ لوگوں کو مشکلات سے جلد نجات مل سکے ۔ بصورت دیگر 4جون کو عوام ریشن احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ اس سلسلے میں پیڈو کے اہلکار نے رابطہ کرنے پر بتایا ۔ کہ مذکورہ پراجیکٹ میں کام کرنے والے غیر مقامی مزدور ماہ رمضان کی وجہ سے اپنے گھروں کو جا چکے ہیں ۔ اور منصوبے کی تکمیل عید کے بعد ہی ہو سکتی ہے ۔ تاہم وہ ٹھیکہ دار کو کام بلاتاخیر مکمل کرنے کی ہدایت دیں گے ۔

Translate »
error: Content is protected !!