Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل پاکستان مسلم لیگ چترال کی سب سے بڑی قوت ہے۔آئندہ الیکشن میں مکمل کامیابی حاصل کریگی ۔۔ سلطان وزیر

May 31, 2017 at 3:07 am

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )سابق کمشنر انکم ٹیکس اور نومنتخب صدر آل پاکستاں مسلم لیگ چترال سلطان وزیر نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی چترال کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اور 2018 کی الیکشن میں چترال سے مکمل کامیابی حاصل کریگی۔ سابق صدر خالد پرویز کی صدارت میں ہونے والی پارٹی کارکنان کے اجلاس کے فیصلے کے اوپر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپنے اخباری بیان میں سلطان وزیر کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی اخلاقیات کی ایک جائز مگر ناپسندیدہ فغل ہے ۔ صدر اے پی ایم ایل چترل کا کہنا ہے کہ سیاست میں پارٹیوں کے اندر افراد کا آنا جانا رہتا ہیں عنقریب مخالف سیاسی پارٹیوں سے بہت با اثر افراد ال پاکستاں مسلم لیگ چترال میں شامل ہونے کی توقع ہے جو کہ جانے والوں کے انکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونگے۔
انہوں نے ا ستعفیٰ کی خواہش رکھنے والوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اے پی ایم ایل کے علاوہ کہیں اور سکوں نہیں ملے گا اس لیے بہتر ہے کہ اپنی پارٹی ہی میں رہے۔
اے پی ایم ایل چترال کے صدر نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ چیرمن پرویز مشرف سے ملاقات کے بعد بہت جلد اپنی دسٹرکٹ کیبنٹ کا اعلان کرینگے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام دسٹرکٹ کا دورہ کرکے اے پی ایم ایل کو ویلج لیول تک منظم کرنگے ، وومن وینگ،یوتھ وینگ اور اسٹوڈنٹ وینگ کو منظم کیا جائے گا۔ پارٹی کو دورےِ جدید کے تقاضوں کے مطابق منظم کیا جائے گا جو کہ انفامیشن ٹیکنالوجی ، تعلیم ، کھیل اور ثقافت کے لیے الگ سیکریٹریز منتخب کیے جائینگے ۔

Translate »
error: Content is protected !!