Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

واپڈ آفس چترال کیلئے بہ یک وقت دو گاڑیاں دیدی گئیں

May 30, 2017 at 3:09 am

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں سے پیسکو آفس چترال ( واپڈا) کیلئے دو عددگاڑیاں مہیا کی گئی ہیں۔ جن میں ایک ڈبل کیبن اور ایک سنگل کیبن ڈاڈسین شامل ہیں چترال آفس پہنچ گئی ہیں۔ جس سے واپڈ اہلکاروں کے ساتھ صارفین بجلی کا بھی درینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ مختلف مکاتب فکر نے چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے واپڈا کے پاس گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے واپڈا اہلکاروں کے ساتھ عوام بھی انتہائی متاثر تھے۔ انھوں نے شہزادہ افتخار الدین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی ذاتی دلچسپی سے پیسکو آفس کے اہلکاروں کے ساتھ صارفین بجلی کے مشکلات میں کمی آئیگی ۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اب پیسکو اہلکار عوامی مسائل کے حل میں کسی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہونگے۔

Translate »
error: Content is protected !!