Chitral Times

18th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ مواصلات و تعمیرات کے سب ڈویژنل /سب نجینئرز کے امتحانات جولائی کے تیسرے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے۔

May 30, 2017 at 6:13 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبر پختونخوا اور فاٹا کے تمام سب ڈویژنل افسران؍ اسسٹنٹ انجینئرز اور سب انجینئرز کے محکمانہ پیشہ ورانہ امتحانات جولائی2017کے تیسرے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے۔مذکورہ امتحانات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کو اپنے مکمل کوائف اور اہلیت پر مشتمل اپنی درخواستیں 15جون2017تک یا اس سے پہلے سپرنٹنڈنگ انجینئر صوبائی بلڈنگ(تعمیرات)؍ پرنسپل ایگزامینر پشاور کے دفتر میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔امیدواروں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹwwwcwd. gkp.pk یا دفتری اوقات کار کے دوران مذکورہ دفتر آ کر حاصل کر سکتے ہیں۔

Translate »
error: Content is protected !!