Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبد الغفار کو گریڈ 19میں ترقی دیکرپراونشل ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا

May 30, 2017 at 6:33 pm

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی سلیکشن بورڈ کے سفارشات کی روشنی میں صوبائی گورنمنٹ نے صوبے کے آٹھ پی ایم ایس (بی پی ایس 18)افسران کو فوری طور پر گریڈ 19میں ترقی دینے کے احکامات جاری کی ہے ۔ جن میں چترال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبد الغفار بھی شامل ہیں۔ جنھیں ترقی دینے کے بعد ڈائریکٹر پراونشل پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن، ہوم اینڈ ٹرائیبل ایریازڈیپارٹمنٹ پشاور تعینات کردیا گیاہے۔ یادرہے کہ عبد الغفار کا تعلق آوی مستوج سے ہے ۔ وہ اس سے پہلے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ڈی آر او چترال و دیگر عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

Translate »
error: Content is protected !!