Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے آل پاکستان مُسلم لیگ کو ختم کرنے کی تیاری مُکمل۔۔۔امیر الرحمن ضلعی صدر یوتھ ونگ

May 29, 2017 at 11:02 pm

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آل پاکستان مُسلم لیگ چترال کے با نی ممبر و ضلعی صدر یوتھ ونگ چترال امیر الرحمان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ APML کی مرکزی قیادت نے چترال سے آل پاکستان مُسلم لیگ کو ختم کرنے کی تیاری مُکمل کر لی ہے۔ گزشتہ چند مہینوں سے کبھی MQM کے جیالوں کوAPML چترال کی قیادت سونپ رہے ہیں اور کبھی پیپلز پارٹی کے وفاداروں کو نواز رہے ہیں جو کہ پارٹی ورکروں کے ساتھ غداری اور پرویز مُشرف کے ساتھ کھلم کھلا دشمنی ہے۔ مرکزی قائدین ایسے لوگوں پر مہربانیاں کر رہے ہیں جو کل تک پرویز مُشرف کو غدار کہتے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ آل پاکستان مُسلم لیگ کے بانی ممبرز جو دس سالوں سے پارٹی کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں سب کو نظر انداز کیا گیا ہے اور جو نمائندے ضلعی کونسل اور تحصیل کونسل میں بیٹھے آل پاکستان مُسلم لیگ کے پچیس ہزار سے بھی زائد ورکروں کی نمائندگی کر رہے ہیں اُ ن سے بھی مشاورت کو بھی گوارہ نہیں سمجھا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یا یہ لوگ پرویز مُشرف کے ساتھ مُخلص نہیں یا یہ چترالی قو م کے جذبات کے ساتھ کھیلتے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کو پُورے پاکستان سے ایک چترال ہی کیوں نظر آتا ہے جب کہ پُورے پاکستان میں کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پارٹی کا نام و نشان بھی نہیں۔ا ورپُورے پاکستان میں دس سالوں میں ایک کونسلر بھی منتخب نہیں کروا سکے ہیں۔اُ نھوں نے کہا کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے ایسے بندوں کو مرکزی قیادت میں بٹھا یا ہے جن کے اپنے گھر میں بھی ووٹ نہیں۔اُنھوں نے مزیدکہا کہ چترالی عوام مُشرف سے مُحبت کرتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی آ کر چترالی عوام کو بے وقوف بنائے۔اُ نھوں نے کہا کہ آل پاکستان مُسلم لیگ چترال موجودہ Notification کو مسترد کرتی ہے اور آل پاکستان مُسلم لیگ چترال اپنے تمام رجسٹرڈ ورکرز ، قائدین اور تحصیل و ضلع کونسل کے ممبران و یوتھ ونگ اور سٹوڈنٹ ونگ کے ساتھ مُشاورت کے بعد اپنے آ ئندہ کا لائحہ عمل عوام کے سامنے لائی گی اور مُشرف کے ووٹ بنک کو نقصان ہونے کی صورت میں تمام ذمہ داری پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور مرکزی قیادت پر ہوگی۔

Translate »
error: Content is protected !!