Chitral Times

18th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن جاری ، مالکان کو 30اگست تک رجسٹریشن کی ہدایت

May 29, 2017 at 6:58 pm

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)اکیس آرمی ڈویژن ملاکنڈ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کو آگاہ کیا ہے کہ ان گاڑیوں کی رجسٹریشن پولوگروانڈ چترال میں جاری ہے جہاں وضع کردہ ضابطہ کار کے مطابق کاغذا ت اور گاڑی کی تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد رجسٹریشن جاری کئے جارہے ہیں جس کا سلسلہ 30اگست 2017ء تک جاری رہے گا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائیں ورنہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو پکڑ کر گاڑی مالکان کے خلاف سخت سے سخت کارروا ئی کی جائے گی۔
یادرہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے کاغذات اور شناختی کارڈکی جان پڑتال کی سہولت عبد الرزاق نادرافرنچائز بالمقابل ڈی پی او آفس چترال دستیاب ہے۔ جہاں ون ونڈواپریشن کے تحت تمام کاغذات اور مخصوص نمبر پلیٹ وغیرہ کی سہولت دستیا ب ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!