Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق بیوروکریٹ سلطان وزیر آل پاکستان مسلم لیگ چترال کیلئے ضلعی صدر منتخب

May 28, 2017 at 3:33 am

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) سابق کمشنر انکم ٹیکس سلطان وزیر باقاعدہ طور پر آل پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگیا ہے ۔ جس کے بعد انھیں ضلع چترال کیلئے صدر منتخب کیا گیا ہے۔مرکزی سیکریٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر محمد امجد کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق سلطان وزیر کو چترال کیلئے صدر منتخب کرنے سے پہلے اے پی ایم ایل کے صوبائی صدر اور جنرل سیکریٹری کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مذید کہا گیاہے کہ سلطان وزیر کو چترال کیلئے صدر منتخب کرنے کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چےئرمین جنرل (ر) سید پرویز مشرف سے مشاورت اور اجازت لی گئی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق اس سے پہلے ایشو کئے گئے تمام نوٹیفیکشن منسوخ تصور کئے جائیں گئے۔ یادرہے کہ سلطان وزیر کا تعلق تورکہو سے ہے ۔ وہ اپنی ریٹائر منٹ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔ جبکہ گزشتہ دن اسلام آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں وہ باقاعدہ طور پر آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

Translate »
error: Content is protected !!