Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جغوردواشش کے مقام میں آتشزدگی، رہائشی مکانات جل کرخاکستر، لاکھوں کا نقصان

May 28, 2017 at 5:35 pm

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)جغوردواشش کے مقام میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے رہائشی مکانات جل کرخاکستر ہوگئے ہیں۔ نقصانات کا اندازہ تقریبا7لاکھ سے زیادہ بتایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جغوردواشش کے رہائشی امیرعلی خان ولدغنی خان اورا شفاق کے رہائشی مکانات میں اتوار کے دن اچانک آگ بھڑک اْٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکانات کو آپنے لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے نتیجے میں چھ کمروں پر مشتمل مکانات سمیت تمام جمع پونجی بھی جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ تاہم چترال سکاوٹس، اور مقامی رضاکار موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مدد کی۔اور کئی گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا۔ تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ اوراسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالااکرم موقع پر پہنچ کراظہارہمدردی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فوری چھ عددخیمہ ،12عددکمبل،20عددچٹائی اوردوخانداوں کے لئے خوراک پہنچانے کی ہدایت کی ۔مقامی لوگوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تنگ سڑکوں کی وجہ سے فائر فائیٹر گاڑی متاثرہ جگے پرنہیں پہنچ سکتے ہیں جس کی وجہ سے آ گ پردیرسے قابوپایا گیا۔انہوں نے کہاکہ چترال سکاؤٹس کے جوانوں کامشکورہیں کہ انہوں نے موقع پر فائرفائیٹرگاڑی سمیت پہنچ کرآگ پرقابوپانے میں کامیاب ہوگئے۔

Translate »
error: Content is protected !!