Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی بجٹ میں چترال کے مختلف سڑکوں کیلئے خطیر رقم مختص، وزیر اعظم کا شکریہ ، ایم این اے

May 27, 2017 at 11:29 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )وفاقی بجٹ برائے سال 2016-17میں وفاقی حکومت کی طر ف سے پی ایس ڈی پی کی مد میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے
6آرب 41کروڑ 9لاکھ ساٹھ ہزار روپے مختص کردئے گئے ہیں ۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طر ف سے پیش کردہ وفاقی بجٹ میں لواری ٹنل پراجیکٹ کیلئے 4آرب 21کروڑ 56لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔ جو کہ اس سال پائے تکمیل کو پہنچ جائیگی ۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پی ایس ڈی پی کی مد میں 2آرب روپے مالیت کے روڈ منصوبہ جات پر کام پہلے سے جاری ہے ۔ جن میں بونی

بوزند روڈ بھی شامل ہے ۔


پی ایس ڈی پی کے نئے منصوبوں میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کا گزشتہ سال چترال آمد کے موقع پر اعلان کردہ چترال گرم چشمہ روڈاور چترال آیون بمبوریت و چترال بونی مستوج شندور روڈ شامل ہیں۔ جبکہ تریچ ٹولوٹ اویر سڑک کی کشادگی اور پختگی کیلئے بھی بجٹ میں پچاس ملین روپے مختص کی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ پاؤر سیکٹر میں چترال سنگور گنکورینی کے مقام پر بجلی گھر کو پانچ میگاواٹ تک آپگریٹ کیلئے 2آرب 18کروڑ 88لاکھ روپے بھی مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح چترال یونیورسٹی کیلئے بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔
چترال سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزراء احسن اقبال اور اسحاق ڈار کے علاوہ متعلقہ تمام حکام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ کہ جنھوں نے چترال کی ترقی میں خصوصی دلچسپی کا مظاہر ہ کیا ۔ ایم این اے نے بتایا کہ پہلی دفعہ چترال کے مختلف سڑکوں کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔


دریں اثناچترال کے مختلف مکاتب فکر وفاقی حکومت ، وزیر اعظم میاں نواز شریف اور خصوصی طور پر ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی کاوشوں کو سراہا ہے ۔ کہ جنھوں نے دن رات ایک کرکے چترال کے تمام میگاپراجیکٹس کو وفاقی بجٹ کا حصہ بنا دیا ہے ۔

Translate »
error: Content is protected !!