Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر اور مضافات کے علاقوں کو ایس آر ایس پی کے تعمیر کردہ بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے لئے شیڈول ترتیب دیدی گئی

May 26, 2017 at 9:45 pm

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال ٹاؤن کو بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کے زیر صدارت اجلاس میں چترال شہر اور مضافات کے علاقوں کو ایس آر ایس پی کے گولین میں تعمیر کردہ بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے لئے شیڈول ترتیب دیدی گئی جس کے مطابق جغور، دنین، بکرآباد، چمرکن، ہون، بکمک اور خورکشاندہ کو پہلے 24گھنٹے تک گولین سے بجلی فراہم کی جائے گی اور موڑین گول، بازار اور چیوڈوک کو نیشنل گرڈ سے بجلی دی جائے گی اور اگلے 24گھنٹوں میں اسے گولین سے بجلی کی باری آئے گی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد نے بتایاکہ گولین سے 1.8میگاواٹ بجلی دستیاب ہوگی۔ جس پراے ۔سی عبدالاکرم نے واپڈا کے ایس ڈی او ارشد قریشی کو شیڈول مقرر کرنے کی وقت دے دی جس نے آدھا گھنٹے بعد شیڈول کو مرتب کردیا۔ عبدالاکرم نے واپڈا اور پیڈو کے حکام کو سختی سے ہدایت کردی کہ وہ شیڈول پر عملدرامد میں کوئی کوتاہی نہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر چترال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے یونین ناظمین سجا احمد خان، نوید احمد بیگ، حیات الرحمن اور پاؤر کمیٹی کے صدر خان حیات اللہ خان، محمد کوثر ، ناصر احمد خان اور دوسرے بھی موجود تھے۔

Translate »
error: Content is protected !!