Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع ناظم کی طر ف سے شندور کے فاتح کھلاڑیوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

May 26, 2017 at 3:22 pm

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلع ناظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پو لو چترال کا روایتی کھیل ہے ۔ جس کے فروغ کیلئے اس کی سرپرستی میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی ۔ اور شندور فیسٹول ، بروغل فیسٹول ،کاغلشٹ فیسٹول سمیت تمام سپورٹس فیسٹول کو سپورٹ کیا جائے گا ۔ یہ فیسٹولز سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں ۔ کہ چترال معاشی طور پر مستحکم ہو ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال موجودہ وقت میں مشکلات اور آمائش سے دوچار ہے ۔ اور ہمیں اُمید ہے ۔ کہ سی پیک کی تعمیر لواری ٹنل کی تکمیل اور چترال ہائیڈرو پاور کی پیدوار شروع ہونے کے بعد علاقے میں خوشحالی آئے گی ۔ ضلع ناظم نے گزشتہ سال شندور کے موقع پر فاتح کھلاڑیوں کیلئے اعلان کردہ ایک ایک لاکھ روپے کا انعام کھلاڑیوں میں تقسیم کی ۔ اور اس سال بھی شندور فیسٹول جیتنے کی صورت میں کھلاڑیوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا پیشگی اعلان کرکے کھلاڑیوں کو بھر پور تیاری کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، ضلعی نائب ناظم عبد الشکور اور معروف صحافی اور اینکر پرسن سہیل احمد وڑائچ بھی موجود تھے جنھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی ۔

Translate »
error: Content is protected !!