Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں مردم شماری کا کام مکمل، تمام ریکارڈ اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔۔سی ڈی او عبد الاکرم

May 25, 2017 at 10:03 pm

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں مردم شماری کی تکمیل کے بعد مردم شماری کے ریکارڈ اور مواد اسلام آباد منتقل کردیا گیا جسے شماریات ڈویژن کے ڈائرکٹر اورنگزیب قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر اورسی ڈی او عبدالاکر م سے جمعرات کے دن وصول کرلی۔ اس موقع پر عبدالاکرم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چترال کے دونوں تحصیلوں میں مردم شماری کا عمل نہایت حسن وخوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گئی جس کا کریڈٹ اس کام میں مامور محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور پاک فوج اور پولیس کے جوانوں کو جاتی ہے جنہوں نے جانفشانی اور فرض شناسی کا ثبو ت دیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں مردم شماری کا عمل گزشتہ ماہ کی 23تاریخ کو شرو ع ہوا تھا اور بغیر کسی وقفے اور خلل کے جاری رہا ۔

Translate »
error: Content is protected !!