Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی پی پی عوام کے خدمت کی سیاست کرتی ہے،دوسروں کی طرح انصاف کا جھوٹا دعویٰ نہیں کرتی۔ایم پی اے سلیم خان

May 25, 2017 at 9:59 pm

چترال(بشیر حسین آزاد)ایم پی اے سلیم خان اور پی پی پی کے رہنماؤں نے گذشتہ روزبروز دومون چموروٹی کا دورہ کیا۔جہاں پر اُنہوں نے ایک شمولتی تقریب میں حصہ لیا۔اس موقع پر علاقے کے کئی خاندانوں نے مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔پارٹی میں شامل ہونے والوں میں صوبیدار(ر) بلبل جناب،بزرگ،محمد وزیر شاہ،محمد صابر،فضل رحمان،وزیر،شیر نیت خان،کیفات اللہ،رحمت نیاز،مراد خان،عبدالرحیم،ریاض احمد،مبشر اور دیگر شامل ہیں۔ایم پی اے سلیم خان اور دیگررہنماؤں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور اُنہیں پارٹی میں خوش آمد ید کہا۔ایم اے سلیم خان نے کہا کہ پی پی پی عوام کی خدمت کی سیاست کرتی ہے،دوسروں کی طرح انصاف کا جھوٹا دعویٰ نہیں کرتی۔اپنے دورے حکومت میں8ہائی سیکنڈری سکول اور2ڈگری کالج بنائے اور بھی کئی بڑے منصوبے اور چھوٹے منصوبے کیے۔سلیم خان نے کہا کہ خدمت اور کارکردگی کو دیکھ کر عوام اپنا ووٹ کا استعمال کریں۔تقریب سے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع محمد حکیم ایڈوکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل،رحمت اعظم اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی قاضی عطاء الرحمن نے بھی خطاب کیا۔

Translate »
error: Content is protected !!