Chitral Times

20th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سنوغر میں جاری ٹورنامنٹ اختتام پذیر ،شہزادہ خالد پرویز مہمان خصوصی

May 24, 2017 at 8:43 pm

بونی ( جمشید احمد)سب ڈویثرن مستوج کے مشہور گاوں سنوغر میں وسی نا ظمین کے زیر انتظام جاری فٹ بال ٹور نامنٹ گزشتہ دن اختتام پذیرہوا ۔آخری دن کی مہمان خصوصی شہزادہ خالد پرویز صدر آل پاکستان مسلم لیگ ضلع چترال تھے۔ ان کے ہمراہ پرنس سلطان ملک، سابق ناطم کشافت ، انعام ،رفیع اللہ دیگر موجود تھے ۔ ابتدائی کلمات وی سی چیر مین شجاع الدین پیش کر تے ہوئے مہمان کو خوش امدید کہا اور پولو گراونڈ کی مر مت کے ساتھ پولو گراونڈ میں تماشائیوں کے بیٹھنے کے لیے اسٹج اور سنوغر میں یو ٹلیٹی اسٹور کھولنے کا مطالبہ کیا ۔

دوسرے مقرریں میں ،فراز، محمد ناصر نے خطاب کیے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ موقع پر ٹونامنٹ کے فائنل میچز کھیلے گئے کر کٹ کا فائینل سنوغر، فٹ بال اور ولی بال کا فائنل بونی نے جیتا۔ جبکہ پولو کا فاینل وی سی چیر من کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا۔ مہمان خصوصی شہزادہ خالد پر ویز نے جتنے والے ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کی اورخطاب کر تے ہوئے ایک شاندار ٹور نامنٹ کی انعقاد پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بے حد سراہا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چترال میں بعض عناصر منفی سیاست کر کے لوگوں کو تقسیم کر نے کی کوشیش کر رہے ہیں یہ اپنے مذموم غزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔سچی نیت اور دیانتداری کے ساتھ قوم کی خدمت کر نی چائیے عوام کے مسائل حل کر نی چائیے۔ سابق ایم این اے شہزادہ محی الدیں نے اپنے دور اقتدار میں علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے ہر وقت اورہمیشہ کوشیش کی او رہمیں بھی قوم کی خد مت کر نے کی نصیحت کی ہے یہی وجہ ہے کہ ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدیں نے چترال کے لیے کئی آربوں روپے کے منصوبے وفاقی حکومت سے منظور کروائے ہیں۔ ان میں کئی منصوبے تکمیل کو پہنچے ہیں اور بعض منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں چترال گرم چشمہ روڈ اٹھ ارب روپے، کلاش ویلی روڈ چار ارب، بونی تورکھو روڈ ایک ارب بارہ کروڑ روپے
ٹیلی نار ٹاورز ایک ارب ستانوے کڑور روپے گولین گول ٹرانسمیشن لائنوں کے لیے چھ ارب روپے، چترال شندور روڈ چترال گلگت روڈ، اوویر تا تریچ روڈ اور مختلف جگہوں میں کئی ارسی سی پلوں کی منظوری ان کی کوشیشوں اور قوم کے لیے خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انھوں نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو پچاس ہزار روپے،سنوغر پل سے روڈ کی کشادگی کے لیے پانچ لاکھ، سنوغر پرواک پیدل سڑک کیلئے دو لاکھ، اور ٹورنامنٹ ونر فٹبال ٹیم کو دس ہزار سنوغر بادشاہ کر کٹ ٹیم کو تین ہزار روپے کا بھی ا علان کیا۔

Translate »
error: Content is protected !!