Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری

May 24, 2017 at 9:51 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور عوامی مفاد میں ڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب سیکرٹریٹ نور علی خان ( پی اے ایس۔بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے ان کی تعیناتی بطور سیکرٹری صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کر دی ہے۔
اسی طرح حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری محمد اسرار (پی سی ایس ۔ ایس جی۔ بی ایس۔19) سیکرٹری محکمہ زراعت کا اضافی چارج بھی تا حکم ثانی تفویض کر دیا ہے۔
ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

Translate »
error: Content is protected !!