Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

21اپریل کے شاہی مسجد واقعے میں گرفتار 20افراد کی درخواست ضمانت تیسری دفعہ مسترد

May 23, 2017 at 11:08 pm

چترال ( نمائندہ چتر ال ٹائمز ) ایڈیشنل سیشن جج چترال کی عدالت میں منگل کے روز شاہی مسجد واقعے ( 21اپریل)کے بعد مبینہ طور پر ہنگامہ آرائی اور سرکاری عمارت پر پتھراؤ کے پاداش میں گرفتار 20افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ ان افراد پر تعزیرات پاکستان کے مختلف دفعات بشمول 500/506/324/145وغیرہ کے علاوہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 6,7ATA)) کے تحت بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔ جس پر انھیں انسداد دہشت گردی کورٹ سوات کے جج کے سامنے پیش کرنے کے بعد ڈی آئی خان جیل منتقل کردئیے گئے تھے۔ جہاں سے درخواست ضمانت کو انسداد دہشت گردی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ نے بھی مسترد کیا تھا۔ جس کے بعد صوبائی حکومت کی طر ف سے دہشت گردی ایکٹ 6,7 ATA کے دفعات کو FIRسے حذف/ختم کرنے کے بعد ان گرفتار افراد کو چترال ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردئیے گئے ہیں۔ جو کہ اب تعزیرات پاکستان کے دفعات کے تحت مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ گزشتہ دن رحیم اللہ ایڈوکیٹ ان افراد کی طر ف سے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج کی طرف سے درخواست ضمانت مسترد کرنے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کیا جاسکے گا۔

Translate »
error: Content is protected !!