Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ مواصلات و تعمیرات پشاور کے سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد نواز کی تقرری بحیثیت پرنسپل ممتحن کی گئی

May 23, 2017 at 10:14 pm

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی بلڈنگ(کنسٹرکشن) محکمہ مواصلات و تعمیرات پشاور کے سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد نواز کی تقرری بحیثیت پرنسپل ممتحن کی گئی ہے جو سب انجینئرز(صرف ریگولر) اور ایس ڈی اوز؍اے ایز (AEs)کی ترقیوں کے لئے مغربی پاکستان بی اینڈ آر کوڈ کے تحت مقررہ پیشہ ورانہ امتحانات کا انعقاد کریں گے۔ پرنسپل ایگزامینر مختلف مضامین میں مزید ممتحنین کی تقرریاں بھی کریں گے جو مقررہ نصاب کے معیار اور دائرہ کار کے مطابق پرچہ جات تیار کریں گے۔مذکورہ پرچہ جات چھان بین اور منظوری کے لئے پرنسپل ایگزامینر کو پیش کئے جائیں گے۔یہ امتحان جولائی2017 کے تیسرے ہفتے میں پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔مذکورہ امتحان میں حصہ لینے کے خواہشمند اور اہل ایس ڈی او؍اے ایز(AEs) کے کوائف پرنسپل ایگزامینر کو مذکورہ امتحان کی مقررہ تاریخ سے ایک ماہ پہلے پہنچ جانے ضروری ہیں۔اس امر کا اعلان چیف انجینئر (سنٹر) محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے میں کیا گیا

Translate »
error: Content is protected !!