Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائی سیکنڈری سکول کوراغ میں Teacher Recognition day کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب

May 23, 2017 at 12:21 pm

بونی ( جمشید احمد)آغاخان ھائی سکندری سکول کوراغ میں سے آغاخان سکولز کے اساتزہ کرام اور پروفیسرز نے شرکت کی اسکے علاوہ معتبرات علاقہ بھی موجود تھے۔ پروگرام دو مرحلوں پر ترتیب دی گئی تھی پہلے مر حلے کی مہماں خصوصی ممبر تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم تھے دوسرے مر حلے کی صدارت ڈاکٹر شاہ نادر نے کی ۔مہماں خصوصی ممبر ضلع کونسل کوشٹ ایڈوکیٹ غلام مصطفی تھے

ابتدائی کلمات ذولفقار علی پیش کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش امدید کہا پروگرام میں ضلع چترال میں قائیم اغاخان سکولوں کی تمام اساتذہ کرام کی سالانہ کارکردگیوں کے بارے میں حاضریں کو اگا کیا گیا اور ان کی اعلی تعلیمی کارکر دگیوں کی بنا پر سالانہ کی طرح اس سال بھی بونس ایوارڈ ، شیلڈ اور کیش پرائیز تقسیم کئے گئے اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے ادارے کے جنرل منجر ریٹائرڈ برگیڈئر خوش محمد نے خطاب کر تے ہوئے آغاخان ایجوکشن سروس کی ابتدا سے لیکر اب تک تمام سکولوں اور کالجوں اور اساتذہ کرام کی گران قدر خدمات سے حاضریں کو اگاہ کیا انہوں نے کہاکہ ٓاخان ایجوکیشن سروس ملک بھر میں خاص کر ضلع چترال میں طلباء اور طالبات کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں کئی سالوں سے اپنی خدمات انجام دے رہاہے اس ادارے کے سکولوں میں ہر مکاتب فکر کے لوگوں کے بچے اور بچیاں ایک بہترین ماحول میں زیور تعلم سے اراستہ ہو رہے ہیں ان کی تر بیت کے لیے یہ ادراہ کوشیش کر کے اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کرام کی تقرری کر تا ہے جس کے سائیے طلباء اور طالبات بہتریں تربیت حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدیں کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ بیرون ملک جاکر بھی ملک اور قوم کا نام روشن کر تے ہو ئے آئے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے حاضریں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اخر میں مہماں خصوصی غلام مصطفی اور ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم نے خطاب کر تے ہوئے تعلیم کے میدان میں اغاخان ایجوکیش سروس کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ اس کے علاوہ ہائی سیکنڈری سکول کوراغ کے پرنسپل سلطانہ کی ادارے کے ساتھ خصوصی دلچسپی اور علاقے میں تعلیم کو فروغ دینے اور تعلم کی شرخ کو بڑھانے اور بچوں کی بہتریں تعلیمی تربیت میں ان کی گران قدر خدمات کو بے حد سراہا ۔اور اپنے طرف سے ادارے اور سکول کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کا یقین دہانی کی ۔

Translate »
error: Content is protected !!