Chitral Times

18th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمضان المبار ک کے دوران دفتری اوقات کار کیلئے شیڈول جاری

May 22, 2017 at 10:46 pm

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے محکمہ جات کیلئے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کے شیڈول کا اعلامیہ جاری کردیا گیاہے ۔ جس کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفترات صبح آٹھ بجے سے دن2 بجے تک جبکہ جمعہ کے دن صبح آٹھ بجے سے دن ایک بجے تک کام کریں گے۔ اسی طرح ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفترا ت کے اہلکار صبح آٹھ بجے سے دن ایک بجے تک اورجمعہ کے دن آٹھ بجے سے دن بارہ بجے تک کا م کریں گے۔ اس امر کا اعلان کیبنٹ سیکٹریٹ اسٹیبلمشنٹ ڈویژن کی طر ف سے جاری ایک اعلامیہ کیا گیاہے ۔

Translate »
error: Content is protected !!