Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی ،ایم پی اے سر دار حسیں کاڈپٹی کمشنر چترال سمیت مختلف محکموں کے سربراہوں کے ساتھ ایک اہم نشت

May 21, 2017 at 10:36 pm

بونی ( جمشید احمد)ایم پی اے سر دار حسیں کامختلف محکموں ڈپٹی کمشنر چترال سمیت مختلف محکموں کے سربراہوں کے ساتھ مقامی ہو ٹل بونی میں ایک اہم نشت ہوئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامدیوسفزئی ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شا ہ اورتمام محکموں کے سربراہاں ،ناظمیں اور کونسلر ز موجود تھے ۔پروگرام کا آغاز قاری حمید اللہ کے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ ابتدائی کلمات ایم پی اے سردار حسین نے پیش کر تے ہوئے صوبائی حکومت کیطرف سے منظور شدہ علاقے میں جاری مختلف منصوبوں کے تکمیل کے بارے میں متعلقہ محکموں کے سربراہوں سے تفصیل سے وضاحت طلب کی جن میں محکمہ صحت ، سی اینڈ ڈبلیو، ایجوکیشن ،پبلک ہیلتھ، ایری گریشن ،جنگلات ،بجلی دیگر شامل تھے ۔

ہر محکمے کے سربراہ نے اپنے متعلقہ کاموں اور منصوبوں کی تکمیل کے بارے میں ڈی سی چترال اور ایم پی اے کو اگاہ کیا جن میں روڈ ، پائپ لائین ، سکول ،چینل ،پل وغیرہ شامل تھے ۔اخر میں ڈپٹی کمشنر چترال نے خطاب کی ترقیاتی کاموں کی جلدتکمیل کے سلسلے میں محکموں کے سربراہان کوخصوصی ہدایت کی۔ اس کے بعد موڑکھو کا بھی مختصر دورہ کیا۔ ڈی سی چترا ل شہاب حامد یوسف زئی اور ایم پی اے سردار حسین نے موڑکھو میں ڑائبہتی ٹو سہت شرندور روڈ کا افتتاح کیا۔

dc chitral and mpa sardar hussain

Translate »
error: Content is protected !!