Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پراونشل سلیکشن بورڈ کا اجلاس، 144افسران کی اگلے گریڈوں پر ترقی کیلئے سفارش

May 19, 2017 at 6:47 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت پراونشل سلیکشن بورڈ کا اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہوا جس میں144۔افسران کی اگلے گریڈوں میں ترقی کیلئے سفارش کی گئی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے ایک ڈاکٹر کو گریڈ19میں ،محکمہ صنعت کے 6افسران کو گریڈ18میں ،محکمہ اعلیٰ تعلیم کے 2۔افسران کو گریڈ19اور20میں ،محکمہ زراعت کے 25افسران کو گریڈ18اور19میں ،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے 4افسران کو گریڈ19میں ،محکمہ معدنیات کے ایک افسر کو گریڈ19میں اور اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے 105 افسران کو گریڈ 17، 18، 19 اور 20میں ترقی دینے کے لئے سفارش کی گئی ہے۔اس ضمن میں یہ ذکر ضرور ی ہے کہ صوبے کی چالیس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں PCS/PMSافسران کی ترقیاں ہوئی ہیں۔

Translate »
error: Content is protected !!