Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ویلج کونسل ناظمیں اور بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس

May 18, 2017 at 9:59 pm

بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ )بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (BLSO) کے بورڈ آف ڈائریکٹر اور ویلج کونسل کے ناظمیں کا اجلاس زیر صدارت چیرمین بی ۔ایل ۔ایس۔او منعقد ہوا۔جس میں دوسری باتوں کے علاوہ چترال میں امن و امان کے حوالے سے ضلعی ا نتظا میہ ، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس، ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ اور علمائے کرام کے کردار کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ انشاء اللہ چترال کا مثالی امن ہمیشہ رہے گا اورساتھ ساتھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملغون شخص کو سزا دیکر اس کو نشان عبرت بنایا جائے ۔
اس میٹنگ میں شراکاء نے BLSO کی کارکردگی کو سراہا اور تجویز دی کہ ڈیزاسٹر(Disaster) کے حوالے سے ویلج کونسل لیول پر اقدامات کئے جائیں تاکہ ناگہانی افات کی صورت میں لوگوں کو بروقت امداد دی جا سکیں. اس سلسلے میں فیصلہ ہوا کہ BLSO اور ویلج کونسل ملکر کوشش کرینگے اور خاص کر اسٹاک پائل کی ویلج کونسل میں ہونا ضروری قرار دے دیا، تاکہ روڈ بند ہونے کی صورت میں متا ثریں کو بروقت ویلج کونسل اور BLSO کی طرف سے امداد دی جا سکیں اور ساتھ ساتھ حکومت اور غیر سرکاری اداروں سے BLSO کے ساتھ تعاون کی بھی اپیل کی گئی۔ جو کہ علاقے کے عوام کا مشترکہ ادارہ ہے جو 2004 سے علاقے میں خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!