Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کا سال 2017-18 کی چھٹیوں کا اعلان

May 18, 2017 at 9:54 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ اعلیٰ تعلیم حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کے 2017-18 کیلئے تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات 27 مئی 2017 سے15 اگست 2017 تک اور موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر 2017 تا 31 دسمبر2017 جبکہ موسم بہار کی چھٹیاں 2 اپریل 2018 سے 8 اپریل 2018 تک ہونگیں اسی طرح صوبے کے پہاڑی / برفانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی 2017 تا 29 جولائی 2017 اور موسم سرما کی چھٹیاں 26 دسمبر 2017 تا 24 فروری2018 جبکہ موسم بہار کی تعطیلات 2 اپریل 2018 تا 7 اپریل 2018 تک ہونگیں۔اس امر کا اعلان محکمہ اعلیٰ تعلیم حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!