Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شاگروم تریچ تا لوٹ اویر روڈ اور چترال شندور روڈ بجٹ میں شامل کردیا گیا، سب ڈویژن مستوج کے عوام کو مبارکباد۔۔ایم این اے شہزادہ افتخار الدین

May 18, 2017 at 11:02 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے ایم این اے شہزاد افتخار الدین نے سب ڈویژن مستوج خصوصا موڑکہو اور مستوج کے عوام کو خوشخبری اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک میں شامل چترال مستوج شندور گلگت روڈ اور شاگروم (تریچ) تا لوٹ اویر روڈ بجٹ میں شامل کردیا گیاہے ۔اسلام آباد سے چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ گزشتہ دن کے اجلاس میں ان دونوں سڑکوں کو باقاعدہ طور پر آنے والے بجٹ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ شہزادہ افتخار نے بتایا کہ اس سال صرف پانچ سڑکوں کو بجٹ میں شامل کردیا گیا ہے ۔ جن میں سے دو چترال کے ہیں۔ جبکہ دنوں سڑکیں این ایچ اے کے زیرانتظام تعمیر ہونگے۔ انھوں نے بتایا کہ چترال مستوج شندور روڈ کیلئے چائنیز گورنمنٹ خود فنانس کررہی ہے اور تعمیر بھی چائنیز کمپنی ہی کریں گے۔ جبکہ موڑکہو روڈ این ایچ اے کے زیر انتظام تعمیر ہوگی۔ ایم این اے نے بتایا کہ چترال مستوج روڈ کا سروے تقریبا مکمل ہوگیا ہے ۔ جبکہ موڑکہو روڈ کا سروے بجٹ کے بعد شروع کیا جائیگا۔ انھوں نے مذید بتایا کہ چترال گرم چشمہ روڈ کیلئے 8.7آرب روپے اور کلاش ویلیز روڈ کیلئے 4.60آرب روپے انے والے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں۔ شہزادہ افتخار الدین نے اس امید کا اظہار کیا کہ جون کے اخر یا جولائی میں وزیر اعظم خود چترال کا دورہ کرکے ان سڑکوں کا افتتاح کریں گے۔ انھوں نے مذید بتایا کہ چکدرہ تا چترال روڈ پر بھی بجٹ کے بعد کام شروع ہوگا ۔ جس کی تعمیر کورین کمپنی کریگی۔

Translate »
error: Content is protected !!