Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں پہلی بار سپر یوٹیلٹی سٹور کا بدست ایم این اے شہزادہ افتخار الدین افتتاح

May 16, 2017 at 11:13 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )چترال سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے چترال میں آربوں روپے کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے ۔ اور آنے والے بجٹ میں مذید منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کئے گئے ہیں۔ جس سے چترال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وہ گزشتہ دن چترال آتالیق بائی پاس روڈ پر سپر یوٹیلٹی سٹور کے افتتاح کے موقع پر بحثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنما ونگ کمانڈر ریٹائرڈ فرداد علی شاہ کے علاوہ مختلف پارٹیوں کے رہنما بھی موجود تھے۔ ایم این اے نے بتایا کہ سپر یوٹیلٹی سٹور پر عوام کو سرکاری نرخ پرتمام اشیاء دستیاب ہونگے۔ اور ہماری کوشش ہے کہ چترال کے دورآفتادہ تمام علاقوں میں یوٹیلٹی سٹورز کھولے جائیں ۔ جبکہ اب تک بیس سے زیادہ مقامات پر یوٹیلٹی سٹورز کھولے گئے ہیں ۔ جہاں سے عوام سستے اور کنٹرول ریٹ پر اشیاء صرف خرید رہے ہیں۔ جو چترال کے عوام کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے ایک اچھی اور بہترین سہولت ہے۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر اور ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹورزچترال شفیق احمد نے بھی خطاب کیا ۔ اورایم این اے کی کاوشوں کو سراہا۔

اس سے قبل ایم این اے فیتہ کاٹ کر سپر یوٹیلٹی سٹور کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جو سپر سٹور کی سہولت مہیا کرنے پر ایم این اے اور یوٹیلٹی سٹور کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

Translate »
error: Content is protected !!