Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مشتاق احمد غنی کی سربراہی میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس

May 16, 2017 at 10:18 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات مشتاق احمد غنی کی سربراہی میں آج محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری اعلیٰ تعلیم سید ظفر علی شاہ نے کمیٹی کے ممبران کو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں کی گئی اصلاحات اور رواں امورکے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اجلاس میں خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی پر بھی تفصیلی بحث کی گئی اور ان کی شفاف طریقے سے تعیناتی پر تجاویز پیش کی گئیں۔اس موقع پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے کمیٹی کے ممبران کو آگاہ کیا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم صوبے کے تمام کالجز میں بی ایس پروگرامز شروع کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اب تک صوبے کے کل38کالجز میں اسے شروع کیا جا چکا ہے جبکہ اگلے سال کے آخر تک100کالجز میں بی ایس پروگرامز کا آغاز کیاجائے گا۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ بی ایس پروگرامز کے تحت صوبے بھر میں اساتذہ کی تعیناتی کی جائے گی اور اس مقصد کیلئے نہ صرف سکالر شپ فراہم کئے جائیں گے بلکہ جدید طرز پر لائبریریز،لیبارٹریز اور بلڈنگز بھی تعمیر کی جائیں گی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ظفر علی شاہ نے واضح کیا کہ اب تک ہائیر ایجوکیشن اور کامرس کے شعبے میں 100اساتذہ کو ترقیاں دی جا چکی ہیں جبکہ صوبے کے کالجز کے لئے 1200لیکچررز کی تعیناتی کا عمل ابھی جاری ہے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ کے تحت اب تک طلباء کو26سکالر شپس فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید53طلباء کو بھی سکالر شپ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ (CMEEF) کے تحت 11بیرون ملک سکالر شپ بھی دئیے جائیں گے۔ہائیر ایجوکیشن ا نڈونمنٹ فنڈ کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ قابل اور حقدار طلبہ کو 5963سکالر شپ فراہم کئے جائیں گے جبکہ ہائیر ایجوکیشن ریسرچ انڈونمنٹ فنڈ کے تحت45ملین روپے صوبے میں ریسرچ کے فروغ کے لئے مختص کئے گئے ہیں اس موقع پر مزید واضح کیا گیا کہ ہائیر ایجوکیشن اکیڈیمی فار ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے تحت467 اساتذہ کو ٹریننگ دی جا چکی ہے جبکہ رواں سال مزید120اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے واضح کیا کہ رواں سال کالجز سے تعلق رکھنے والے پرنسپلز کو ٹریننگ دی جائے گی جبکہ اگلے سال300پرنسپلز کو ٹریننگ دی جائے گی اس موقع پر مشتاق غنی نے ہدایات جاری کیں کہ HEART کو مزید بااختیار بنا کر ان کے دائرہ کار کو توسیع دی جائے تاکہ صوبے کے کالجز کے تمام اساتذہ کو تربیت دی جاسکے۔

Translate »
error: Content is protected !!