Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تین افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری ، سیکریٹری توانائی و برقیات انجینئر محمد نعیم خان تبدیل

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میں تین افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری توانائی وبرقیات انجینئر محمد نعیم خان( بی ایس۔ 20 آفیسر محکمہ آبپاشی ) کو تبدیل کرکے انکو بحیثیت سیکرٹری محکمہ آبپاشی تعینات کردیاگیاہے جبکہ سیکرٹری محکمہ آبپاشی طارق رشید (ایس۔ جی ،پی ایس۔ 20) کو اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت اکرام للہ (پی اے ایس، بی ایس۔19) کو تبدیل کرکے ان کو اپنی ہی تنخوا اور سکیل میں بحیثیت سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور تعینات کردیاگیا جبکہ سیکرٹری خزانہ شکیل قادر خان کو اضافی چارج سے فارغ کردیاگیا ہے ۔مذکورہ بالا احکامات کی روشنی میں سیکرٹری محکمہ خزانہ شکیل قادر خان( پی اے ایس، بی ایس۔20 ) کو اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ سیکرٹری توانائی وبرقیات کی پوسٹ کا اضافی چارج بھی تاحکم ثانی تفویض کردیا گیا ہے۔ ان امور کااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیہ میں کیاگیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
4577