Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام ہاوسنگ اسکیموں کے حوالے سے اگہی سیمینار

May 15, 2017 at 10:18 pm

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال کے ایک مقا می ہو ٹل میں چترال ایسوسی ایٹس کی طرف سے منعقدہ سیمینار میں مقررین نے اس بات کو اجاگرکیا کہ چترالی عوام اس سے پہلے ہاؤسنگ اسکیموں کے نام پر پشاور ،اسلام اور دوسرے شہروں میں جاکر دھو کہ بازوں اور ان کے ایجنٹوں کے نرغے میں آکر خون پسینے کی کمائی سے ہاتھ دھوبیٹھتے تھے لیکن اس ادارے کے قیام کے بعد سے چترالی عوام کو مناسب قیمت پر پلاٹ ڈیویلپٹ کرکے مہیا کرنے کو یقینی بنانے پر اہالیاں چترال خوش اور مطمئن ہیں کیونکہ وہ اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ ایک چترالی کھبی بھی دھوکہ باز ی سے کا م نہیں لیتا ۔ سیمینا ر میں پی ٹی آئی چترال کے سنئیر رہنما رحمت عازی نے صدر محفل

اور پرنسپل کامر س کا لج چترال صاحب الدین مہمان خصوصی تھے جبکہ چترال ایسوسی ایٹس کے ایگزکٹیو ڈائریکٹر پیار علی اور منیجر محمد اکرم خان بھی موجود تھے۔ پیار علی اور محمد اکرم خان نے خطاب کرتے ہوئے چترال ایسو سی ایٹس کے زیر اہتمام مختلف ہاؤسنگ پراجیکٹوں کا ذکرکیا جن میں پرنس ولازہا ؤ سنگ سکیم چترال سنگور بلچ ،گولڈن ہومز پشاور،پرنس ولاز ہا ؤ سنگ اسکیم بہارہ کہوا سلام آبادشامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال ٹاؤن فیز 1 جس میں4000پلاٹ ہولڈرز پہلے ہی سے مو جود ہیں ہیں 200گھر بھی تعمیر ہو چکے ہیں او ر 20گھرانے بھی اپنے گھروں میں رہائش پذیر ہیں فیزون کے علاوہ چترال ٹاؤن فیز 2اور فیز 3میں بھی2000کے قریب ممبر مو جود ہیں جوکہ اس ادارے پر عوام کی بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ زمین کی خرید و فروخت ڈیو یلپمنٹ اور تعمیرات میں چترال ایسو سی ایٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا نا م انتہا ئی مستند اہمیت رکھتا ہے جس کی وجہ ہماری ٹیم میں شا مل ما ہر ڈیزائنرز، پراجیکٹ پلا نرز ،اعلی تعلیم یافہ انجینئرز، ورک فورس ، لینڈ ڈویلپمنٹ ما ہرین اور مار کیٹ ریسر چرز ہیں ۔

Translate »
error: Content is protected !!