Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ایکشن کونسل برائے تعلیم وپرائیویٹ سکول سیکٹرکا احتجاج ملتوی

May 15, 2017 at 9:45 pm

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے صوبائی ایکشن کونسل برائے تعلیم کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کل کا احتجاج ملتوی صوبائی اسمبلی سپیکر سیکرٹریٹ میں سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان اور صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے صوبائی ایکشن کونسل برائے تعلیم کے رہنماؤں فضل اللہ داؤدزئی ، خواجہ یاورنصیر ، عقیل رازق ، ڈاکٹر ذاکر شاہ ، انس طقریم ، نظر حسین ، امان اللہ روحانی ، سرفرازاور معراج نبی سے تفیصلی مذاکرات کیں حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ ریگولیٹری اتھارٹی بل پاس ہونے سے پہلے پرائیویٹ سیکٹر کو اعتماد لیا جائے اور اُن کے حدشات کو دور کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے حکومتی ذمہ داری پر صوبائی ایکشن کونسل برائے تعلیم سے درخواست کی کہ وہ اپنا احتجاج کی کال واپس لے یادرہے کہ صوبائی ایکشن کونسل برائے تعلیم میں شامل تمام تنظیموں نے کل صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دی تھی جس سے حکومت کی یقین دہانی پر موخر کیا۔

Translate »
error: Content is protected !!