Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تین افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

May 15, 2017 at 11:34 pm

پشاو ر ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں تین افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی مطیع اللہ خان(پی اے ایس۔بی ایس۔19۔اے سی بی) کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان معتصم بااللہ شاہ(پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے ان کو بحیثیت ڈپٹی کمشنر صوابی اور اسٹبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر کیپٹن(ر) میاں عادل اقبال(پی اے ایس۔بی ایس۔19۔اے سی بی) کو بحیثیت ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان تعینات کر دیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

Translate »
error: Content is protected !!