Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ کا بونی بازار کا معائینہ متعدد دوکانداروں کے خلاف کاروائی۔

May 15, 2017 at 11:24 pm

بونی ( جمشید احمد ) پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے بونی بازار کا آچانک تفصیلی معائنہ کیا ان کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ بونی بھی موجود تھے مختلف دوکانوں ہوٹلوں اور بیکری کے دوکانوں سبزی فروشوں مر غی کے دوکانوں اور اشیاء خوردنوش کے دوکانوں کے نرخ نامے اور کھاتہ رجسٹر چیک کیے.

موقع پرپندرہ سے زائد گران فروشی میں مرتکب دوکانداروں کے خلاف کاروائی کر کے ایف ائی آر درج کر وایا اور صفائی کی ناقص انتظام پر ہوٹل مالکاں اور بیکری والوں کو بھاری جرمانہ اور چالان کر دیا اور بعض جگہوں میں تجاوزات ہٹانے کا بھی حکم دیااور دوکانداروں کو سخت ہدایت کی کہ بازار کی صفائی کا خاص خیال رکھیں کوڑہ کر کٹ اور گندگی بازار کے نالوں میں نہ دالیں۔

 

Translate »
error: Content is protected !!