Chitral Times

20th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کا مختلف بازاروں کا معائنہ متعدد دکانداروں اور ہوٹل مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کردئیے گئے

May 15, 2017 at 11:38 pm

گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ) شہر میں صفائی اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور ہو ٹلوں میں ناقص صفائی پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نوید احمد دکانداروں اور ہوٹل مالکان پر سخت برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے درجنوں دکانداروں اور ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداورں اور ہوٹل مالکان پر بھاری جرمانے عائد کردئے گئے ۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری نرخ ناموں پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔رمضان ہوٹل کے مالک کو کچن کی صفائی بہتر کرنے کیلئے 24گھنٹے کی مہلت دیدی ۔ہوٹلوں میں صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔یہ احکامات انہوں نے پیر کے روز روزانہ کے بنیادوں پر شہر کے تفصیلی معائینہ وزٹ پردکانون اور ہوٹلوں کے چیکینگ کے دوران دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے تحصیلدار حسین شاہ ،فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی ،ڈیوٹی مجسٹریٹ چراغ الدین ،ویسٹ منیجمنٹ کے منیجر بلال ناصر اور پولیس اور میونسپل فورس کے ہمراہ نسیم سینما مارکیٹ ،نسیم سینماء بازار ،جگلوٹ اڈہ بازار ،ائیر پورٹ روڈ اور ریور ویو روڈ دورے کے دوران شہر کے دکانوں میں ریٹ لسٹ اور ہوٹلوں کے صفائی چیکنگ کے دوران ناقص صفائی اور دکانوں یں ریٹ لسٹ چسپاں نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درجنوں دکانداروں اور ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کر دئے ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے احکامات کی روشنی میں گراں فروشی اور ہوٹلوں میں ناقص صفائی کے خلاف روزانہ کاروائیاں کی جارہی ہیں اس دوران شہر کی صفائی بھی چیک کی جاتی ہے تاکہ صاف ستھراء ماحول کی فراہمی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جاسکے ۔۔

Back to Conversion Tool

Translate »
error: Content is protected !!