Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش تہوار چیلم جوشٹ تینوں وادیوں میں شروع ہوگئی

May 14, 2017 at 8:34 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) کالاش قبیلے کا سب سے بڑا تہوار چیلم جوشٹ اتوار کے روز تینوں کالاش وادیوں بمبوریت، رمبور اور بریر میں شروع ہوگئی جوکہ تین روز تک جاری رہے گا۔ اس تہوار کا مقصد موسم بہار کا خیر مقدم کرنا ہے کیونکہ اس وقت تینوں وادیوں میں بہار کا موسم اپنی پوری جوبن پر ہوتی ہے ۔ تہوار میں مردو خواتین ، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اور بچے ٹولیو ں میں ناچتے ہوئے گاکر خوشی مناتے ہیں جبکہ اس تہوار کے لئے خصوصی طور پر نئی کپڑے تیار کرتے ہیں اور گھروں کی خوب ارائش وزیبائش کرتے ہیں۔ اس دفعہ چیلم جوشٹ کے تہوار کو دیکھنے کے لئے ملکی اور غیر ملکی بڑی تعداد میں کالاش وادیوں میں پہنچ چکے ہیں جہاں ہوٹلوں میں تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں رہی ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Translate »
error: Content is protected !!