Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میری اولین ترجیح ہے ایم پی اے سلیم خان

May 14, 2017 at 8:40 pm

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ایم پی اے اورضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چترال سلیم خان نے بروزگول کے پل کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے پسماندہ اورمحروم علاقوں کی تعمیروترقی میری اولین ترجیح ہے سال 2015کے سیلاب نے چترال کے تمام علاقوں میں تباہی مچادی۔ اس کے بعدزلزلہ آنے کی وجہ سے شدید تباہی ہوئی تھی جس کی وجہ سے کم وبیش 15ارب کانقصان ہواتھا،مگرانصاف کے د عویدارحکومت نے دوسال گزرنے کے بعدہماری بارباراحتجاج کے بعدچندروڈزاورپلوں کی بحالی کے لئے فنڈزدیاجوکہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابربھی نہیں ہے۔اگرمیں حکومت کومجبورنہ کرتاتویہ فنڈبھی ملنے والے نہیں تھے مگرجب سے یہ فنڈمنظورہوئے ہیں توہرکوئی اپنی سیاست چمکانے کیلئے میدان میں کود پڑاہے اورجگہ جگہ اپنے نا م کی تختیاں لگاکراپنی سیاسی دوکان چمکانے لگے ہیں ،حالانکہ اس اس فنڈکی منظوری میں ان لوگوں کاکوئی کردارنہیں ہے۔ بہرحال میں نہ ہی کسی سستی شہرت کے لئے کوئی کام کرتاہوں ،بلکہ چترال کے عوام خود باشعورہے وہ بہتریں جج ہیں وہ بہترفیصلہ کرسکتے ہیں ۔انہوں نے بروزگول کے عوام کویقین دلایاکہ مذکورہ پل کے تعمیرچھ مہینے کے اندراندر مکمل کردیا جائیگا اورکام کے معیارکوبھی برقراررکھی جائیگی اس موقع پر انہوں نے اپنے صوابدی فنڈزسے پانچ چھوٹے منصوبوں کابھی افتتاح کیا۔یوتھ کونسلرفضل نبی،(ر)صوبیدارفضل قادراوردیگرنے اپنی پارٹیوں کوخیربادکرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکیا اس موقع پرممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی بروزمولانافتح اللہ ،سرورکمال ایڈوکیٹ اورریٹائرڈایس ایچ او سردارنے بھی خطاب کرکے سلیم خان کے خدمات کو سراہا۔

Translate »
error: Content is protected !!