Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی وزیر کھیل اور ثقافت محمود خان کا دورہ سب ڈویژن مستوج

May 13, 2017 at 2:14 pm

بونی (جمشید احمد)صوبائی وزیر کھیل ثقافت محمود خان صدر تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن خیبر پختون خواہ گذشتہ دن سب ڈویژن مستوج کا دورہ کیا اور چھ کروڑ روپے کی لاگت سے موڑکھوموژگول پل کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ ایم پی اے بی بی فوزیہ پارلیمانی سکرٹری، صدر تحریک انصاف ضلع چترال عبدالطیف، پی ٹی آئی رہنماء ممبر ضلع کونسل چرون رحمت غازی پارٹی کار کنان اورسی اینڈ ڈبلیو اسٹاف بونی دیگر موجود تھے تختی کی نقاب کشائی کی گئی بعد میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی اسٹیج کی فرائیض ممبر ضلع کونسل کوشٹ ایڈوکیٹ مصطفی نے انجام دی ابتدائی کلمات تحصیل ناظم سب ڈویثرن مستوج مولانا یوسف پیش کر تے ہوئے معزز مہمان کا چترال آمد کو خوش امدید کہا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور علاقے کی مسائل سے اگاہ کیا جن میں پل سڑکین وعرہ شامل تھے اور صوبائی حکومت سے تعاون کا مطالبہ کیا.

 

اس کے علاوہ ایم پی اے فوزیہ، صدر تحریک انصاف ضلع چترال عبدالطیف اور رہنماء اپر چترال ممبر ضلع کونسل چرون رحمت غازی نے خطاب کیے اور جاری مختلف صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں حاضریں کو اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہیں جن میں پل روڈ وعرہ شامل ہیں جو کہ اس سال جون یا ستمبر تک مکمل ہونگے.

 

آخر میں صوبائی وزیر کھیل اور ثقافت محمود خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت چترال کی تعمیر و ترقی کے لیے سنجیدگی سے عور کر رہے ہیں خصوصا وزیر اعلی خیبر پختون خواہ پر ویز خٹک خصوصی دلچپی لے رہیے ہیں جس کی وجہ سے چترال میں کڑروں منصوبوں پر کام عنقریب مکمل ہورہے ہیں انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف کا کام صرف تختی لگاکرکریڈ لینا نہیں بلکہ منصوبوں کو تکمیل تک پہنچاکر عوام کا دل جیت لینا ہے جس کے لیے ہم بھر پور کوشیش کر رہے ہیں اس کے بعد بونی میں تحصیل اسٹیڈیم گہلی کا بھی افتتاح کیا موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کے علاوہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر عبدالرحمت ، ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم ،صدرتحریک انصاف ضلع چترال عبدالطیف دیگر مہمان موجود تھے موقع پر مغزز مہمان کو چترال کا روایتی ٹوپی اور چوغہ پہنایا گیا آخر میں صوبائی وزیر کھیل ، ثقافت محمود خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم پر کام جاری ہے جوکہ اس سال جون تک مکمل ہوجائے گا جس سے اس علاقے میں کھیلوں کو فروع ملے گا اورنوجوانوں کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

Translate »
error: Content is protected !!