Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے رات کے وقت لواری پاس روڈ سے سفر پر مکمل پابندی لگادی گئی

May 12, 2017 at 9:50 pm

چترال ( نمائندہ چترا ل ٹائمز ) صوبائی محکمہ ہوم اینڈ ٹرائبل افےئرز کی طرف سے رات کے وقت دیر اور چترال کے درمیان براستہ لواری پاس روڈ سفر پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ گزشتہ دن ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طر ف سے جاری ایک مراسلے میں اس بات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ رات کے وقت سفر کی وجہ سے چترال اور ملک کے دوسرے حصوں کے مابین چلنے والی گاڑیاں اکثر حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ اور قیمتی جانین ضائع ہوجاتے ہیں ۔

مراسلے میں سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ رات 9بجے سے صبح 6بجے تک لواری ٹاپ روڈ سے سفر پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی جائے ۔جس کی رو سے رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک ایمرجنسی کے علاوہ کسی بھی گاڑی کو لواری ٹاپ روڈ سے سفر کی اجازت نہیں ہوگی ۔ مراسلے کی کاپیز کمشنر ملاکنڈ، ڈی آئی جی ملاکنڈاور پاک فوج کے متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

مراسلے میں مذید تاکید کی گئی ہے کہ غیر قانونی ٹرانسپورٹر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ اور چترال و دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی گاڑیوں کی کنڈیشن بھی باقاعدہ چیک کیا جائے۔آیا وہ سفر کے قابل ہیں کہ نہیں۔ مراسلے میں اور لوڈنگ کو بھی چیک کرنے اور روانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثنا چترال کے عوام نے اس حکم نامے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ مافیا کو اس پابندی سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور اور ملک کے دیگر حصوں سے رات کے وقت سفر کیلئے روانگی پر ہی پابندی لگائی جائے۔ تاکہ مذکورہ گاڑیاں دن کی روشنی میں سفر کرسکیں۔ بصورت دیگر پشاور ، راولپنڈی اور اسلام آباد سے شام کے وقت ہی گاڑیاں روانہ ہو تے ہیں ۔ اور رات دو بجے دیر پہنچ جاتے ہیں ۔ جبکہ دو ، تین گھنٹے انتظار کے بعد چھ بجے پھر سے روانہ ہونگے۔ لہذا پشاور کے آڈوں میں ہی رات کے سفر پر پابندی عائد کی جائے۔

Translate »
error: Content is protected !!