Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف سیکرٹری عابد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

May 12, 2017 at 9:34 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخواعابد سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرفارمنس مانیٹرنگ فریم ورک (DPMF ) کا سہ ماہی جائزہ اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ کے روز کیبنٹ روم سول سیکر ٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں سمیت ریجنل کمشنروں او صو بہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیوجیسے موزی مرض کے خاتمے کیلئے مسلسل اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ کچھ عرصہ پہلے تک ضلع پشاور پولیومتاثرہ ترین شہر تھاجبکہ موجودہ صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کی کوششوں سے مشکلات کے باوجود پولیو جیسے موزی مرض پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین ا س مرض کی وجوہات کی نشاندہی کر رہی ہے جس میں آبنوشی کے نظام کو بہتر بنانا شامل ہے۔انہوں نے ضلع پشاور میں مختلف مقامات کاذکر کرتے ہوئے شاھین مسلم ٹاؤن او ر علاقہ لڑمہ جیسے مقامات جہاں افغان مہاجرین کی آمدو رفت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی نگرانی کیلئے محکمہ صحت ، آبنوشی اور دیگر شعبوں کو ہنگامی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ۔ اسی طرح پولیوکے سد باب کیلئے سیکورٹی اور دیگر متعلقہ امور بھی زیر غور آئیں۔ اس موقع پر تمام اضلاع کی انتظامی کارکردگی اور نگرانی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں جسکے تحت پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارم یونٹ کے تحت موبائل میسج کے ذریعے عوامی شکایات اور انکے ازالہ کیلئے فوری عمل در آمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹری نے تجاوزات کے خاتمے اور دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے، قبرستانوں پر قبضہ کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانے، سرکاری دفاتر میں کا م کو تیز اور شفاف بنانے کیلئے فائل ٹریکنگ سسٹم کو مضبوط کرنے، ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کیلئے بروقت پنشن کی تیاری ، وہیکل منیجمنٹ سسٹم ، پرائس چیکنگ سسٹم کو ہفتہ وار تعطیلات میں بھی قابل عمل بنانے، میونسپل کارپوریشن سے متعلق بشمول محکمہ صحت ، تعلیم اور دیگر محکموں سے متعلقہ حکام کو فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے ، تمام انتظامی عہدیداروں کو آپس میں روابط استوار کرنے ، عوامی شکایات کے اندراج کے طریقہ کار تشہیری مہم کے ذریعے عام کرنے ، بلاک شناختی کارڈ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے تشکیل شدہ کمیٹی کو ہنگامی اقدامات اٹھانے ، محکمہ مال کے کیسز کو جلد نمٹانے، رمضان المبارک کی آمد سے پہلے گران فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے ، تمام اضلاع میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں کو جلد پر کرنے ، معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے ڈرگ انسپکٹرز اور دیگر متعلقہ حکام کو کاروائی کرنے اور پرائیویٹ کلینکس کا جائزہ لینے ، بند سکولوں اور بنیادی مراکز صحت میں کسی بھی سہولت کی کمی کی نشاندہی کرنے ، محکمہ آبپاشی کے بند سکیموں کو جلدفعال کرنے سمیت محکمہ مواصلات وتعمیرات ، سماجی بہبود ، کھیل ،ثقافت و امور نوجوانان اور دیگر محکمو ں کی کارکردگی کو بہتر بنانے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

Translate »
error: Content is protected !!