Chitral Times

18th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کا تمام صوبائی سرکاری محکموں میں موجود خالی اسامیاں آئندہ چند مہینوں میں پر کی ہدایت

May 11, 2017 at 10:59 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام صوبائی سرکاری محکموں میں موجود خالی اسامیاں آئندہ چند مہینوں میں پر کی جائیں تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ہزاروں خاندان بھی ان سے مستفید ہو سکیں۔محکمہ خزانہ ان اسامیوں کے لئے پہلے سے فنڈز مختص کر چکا ہے اس لئے صوبائی محکمے خالی اسامیوں پر تقرری کرنے میں سنجیدگی سے کام لیں تاکہ بے روز گاری پر قابو پایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں ہزاروں کی تعداد سے خالی اسامیاں پڑی ہیں جن کو پر نہ کرنا خزانے پر بھی بوجھ ہے ورنہ بعد میں مذکورہ خالی اسامیاں ختم کر کے مختص شدہ فنڈز عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دوسرے ترقیاتی منصوبوں میں خرچ کر دئیے جائیں گے تاکہ صوبہ کی پسماندگی دور کی جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی بجٹ2017-18 کی تیاری کے لئے محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم پشاور میں صوبائی سرکاری محکموں سے قابل عمل تجاویز حاصل کرنے کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ خزانہ کے حکام سمیت محکمہ لیبر اینڈ ترقی معدنیات،،محکمہ جیل خانہ جات،محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ،محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس،محکمہ مواصلات و تعمیرات،محکمہ فنی مہارت،محکمہ بہبود آبادی،محکمہ ہاؤسنگ،محکمہ داخلہ،قبائلی امور،محکمہ پی اینڈ ڈی،محکمہ ریلیف،ریہبلیٹیشن اینڈ سٹیلمنٹ،محکمہ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ اسٹبلشمنٹ کے وزراء ،وزیر اعلیٰ کے مشیران و معاون خصوصی ،تمام انتظامی سیکرٹریوں اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام سرکاری محکموں کی سالانہ کارکردگی کا بغور جائزہ لے کر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور آئندہ بجٹ تیار رنے کے لئے تمام صوبائی محکموں کی حقیقی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبوں کی منظودی گئی۔وزیر خزانہ نے تمام سرکاری محکموں کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اخراجات کو مزید کنٹرول کرنے میں اپناکردار اداکرے تاکہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کئے جاسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خزانہ کی کوشش ہے کہ وہ وسائل کی منصفانہ انداز سے تقسیم کے عمل کو ممکن بنائے۔آخر میں تمام شرکاء نے وزیر خزانہ کا شکریہ اداکر کے محکمہ خزانہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Translate »
error: Content is protected !!