Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے معدنیات کے مختلف ٹائٹلز کی فراہمی کیلئے 10 مئی 2017 ء تک درخواستیں طلب

May 11, 2017 at 11:08 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) منر ل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے معدنیات کے شعبے کیلئے گورننس ایکٹ 2016 بنایاہے جس کے تحت درخواستوں کی وصولی اور طریقہ کار کو شفاف بنا دیا گیا ہے اور معدنیات کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو ترغیبات دی گئی ہیں۔ اس ایکٹ کے تحت آن لائن درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے تاکہ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم ہوں اور اسی طرح اقرباء پروری ، پسند و ناپسند اور امتیاز سے بالاتر ایک نظام ہو اور یوں اقرباء پروری، پسند و ناپسند اور امتیازی سلوک جو ماضی میں ہوتا رہا ،کی حوصلہ شکنی ہو۔ آج یہاں سے جاری ہونے والے ایک بیان میں منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق معدنیات کے مختلف ٹائٹلز کی فراہمی کیلئے پریس کے ذریعے 10 مئی 2017 ء تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور یہ عمل تاحکم ثانی جاری رہے گا۔ اس کے تحت آن لائن اپلائی کرنے کے علاوہ درخواستوں کی ہارڈ کاپی بھی ڈائریکٹوریٹ مائنز اینڈ منرل کے دفتر میں Investment Facilitation Desk کو جمع کرنی ہوں گی جو درخواست دینے کا ایک وضع کردہ طریقہ کار ہے ۔درخواستیں دفتری اوقات کار کے دوران جمع کرنی ہوں گی۔ ایسی درخواستوں کی مکمل سکروٹنی ہوگی اور محکمے کے ریجنل دفاتر میں پراسس ہوں گی ۔ اس کے لئے وقت کا تعین کیا گیاہے ۔ درخواستیں منرل ٹائٹلز کمیٹی میرٹ اور خیبرپختونخوا منرل سیکٹر گورننس ایکٹ 2016 اور اس کے ما تحت دیگر رولز کی روشنی میں نمٹائے گی ۔

Translate »
error: Content is protected !!